Live Updates

وزیرمشیرڈنڈے سوٹے کی سیاست کا پرچارکرکےحکومت کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنماء خالد محمودچوہان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 ستمبر 2016 20:16

بورے والا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22ستمبر2016ء) :پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سابق ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری خالد محمودچوہان نے کہا ہے کہ وزیر مشیر ڈنڈے سوٹے کی پر تشدد سیاست کا پرچار کرکے حکومت کے لئے گڑھا کھود رہے ہیں، پی ٹی آئی کے ٹائیگرگیدڑ بھبھکیوں میں نہیں آئیں گے 30ستمبرکو رائے ونڈ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب نواحی گاؤں 513ای بی میں علاقہ کے ایک مضبوط سیاسی دھڑے کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے منعقدتقریب سے خظاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری خالد محمودچوہان کی کاوشوں سے علاقہ کے ایک مضبوط سیاسی دھڑے کے رہنماؤں فاروق احمد چوہان،غلام نبی ،چوہدری چوہان،محمدیٰسین جٹ،نذیراحمدجٹ،محمدرمضان جٹ سابق کونسلر،محمد فاروق ہنجرا،مقصوداحمد طوراپنے ساتھیوں سمیت غیر مشروط طورپر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا سابق تحصیل نائب ناظم رانا مظفرخاں،چوہدری شفیق گوجر،چوہدری محمد عاشق کمبوہ،حافظ راشد ستار،سعید قریشی،سعید احمدگوجربھی موجود تھے چوہدری خالد محمودچوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی پر امن سیاست کی داعی ہے پر تشدد اور دوسروں کے جلسوں اور ریلیوں پر حملے کرنا حکمران جماعت کا وطیرہ ہے پر امن احتجاج کرنا جمہوریت میں ہر جماعت کا حق ہے30ستمبرکے رائے ونڈ مارچ میں ضلع وہاڑی سے ایک بہت بڑا قافلہ شریک ہوگا جس کے لئے ضلع بھر میں رابطے شروع کردئیے ہیں انہوں نے پی ٹی آئی یں شامل ہونے والوں کا شکریہ اد اکیا اور کہا کہ یہ ہمارے پرانے ساتھی ہیں بلدیاتی انتخابات میں ناراض ہوگئے دوبارہ اپنے گھرمیں واپس آگئے ہیں جس سے حلقہ میں پارٹی مضبوط اور فعال ہوگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :