ڈاکوؤں اورپولیس کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ،بگھو بھٹی ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 ستمبر 2016 20:16

سانگھڑ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22ستمبر2016ء) :چک نمبر 71 چوک کے قریب پانچ مسلح ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ مقامی تھانہ منگلی کی پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی۔ ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا ،جس کے نتیجے میں بگھو بھٹی ڈاکو کو ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، جب کہ ذخمی ڈاکو کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں اسے میڈیکل کے عملے نے طبی امداد دی اس موقع پر ذخمی ڈاکو نے تو بہ توبہ کرتے ہوئے آئندہ اس طرح کی وارداتوں سے کنارہ کشی کے اشارے کرتا رہا اس موقع پر ڈی ایس پی اشتیاق آرائیں نے بتایا کہ ذخمی ڈاکو کے قبضے سے ایک رپیٹر گن برآمد ہوئی ہے جب کہ فرار ہونے والے ڈاکو افضل پٹھان. صدیق بھٹی. اسحاق بھٹی اور دیگر کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں انھوں نے مزید بتایا کہ یہ ڈاکوں کا ایک گرو تھا جوکہ علاقے میں لوٹ مار کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :