ملتان پولیس قندیل بلوچ قتل کیس کا چالان مدت ختم ہو جانے کے باوجود پراسیکیوٹر کے پاس جمع نہیں کراسکی

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء ) ملتان پولیس قندیل بلوچ قتل کیس کا چالان مدت ختم ہو جانے کے باوجود پراسیکیوٹر کے پاس جمع نہیں کراسکی۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ قتل کیس کا نامکمل چالان ملتان پراسیکیوٹر نے 16اعتراضات لگانے کے بعد واپس پولیس کو بھجوا دیا تھا اور تین روز میں اعتراضات دور کرکے دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت دی تھی لیکن تین روز گزر جانے کے باوجود تاحال پولیس چالان مکمل کرکے جمع نہیں کراسکی واضح رہے کہ پراسیکیوٹر کی جانب سے16اعتراضات میں دو اہم ایشو شامل تھے۔ جن میں قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کے کردار کو متعین کیا جا ئے اور قندیل بلوچ کے والدین کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا ۔