بھارت کی چارج شیٹ جھوٹ کاپلندہ ہے، مقتدرقوتوں نے پاکستان کیخلاف بھارت کی بلیم گیم کوسنجیدگی سے نہیں لیا

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکز ی صد رچودھری الطاف شاہدکا سیمینار سے خطاب

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکز ی صد رچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ بھارت کی چارج شیٹ جھوٹ کاپلندہ ہے ، مقتدرقوتوں نے پاکستان کیخلاف بھارت کی بلیم گیم کوسنجیدگی سے نہیں لیا۔آج تک بھارت نے پاکستان کیلئے جوبھی جال بچھایاوہ خوداس میں پھنس گیا۔بھارت کے خودساختہ حملے عالمی ضمیر کوگمراہ نہیں کرسکتے ۔

بھارت اپنے مجرم اپنے گھرمیں تلاش کرے ،اس کی بے بنیادپروپیگنڈا مہم سے پاکستان ہرگز مرعوب نہیں ہوگا۔بھارت کے اس قسم کے سٹنٹ سے کشمیرکاز پرکوئی اثرنہیں پڑے گا ۔کشمیر سے اٹھتا دھواں دنیا بھر میں دیکھا جا رہاہے،ہرملک اورہرقوم کے باضمیر انسان کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کررہے ہیں۔اقوام متحدہ کے رواں اجلاس میں کشمیریوں کی مرضی ومنشاء کے مطابق ان کے مستقبل کافیصلہ ہونے کی امید ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے ،بھارت کے بازوہمارے آزمائے ہوئے ہیں۔پاکستان پڑوسی ملک کے ساتھ تنازعات کے پرامن اورپائیدارحل کیلئے سنجیدہ مذاکرات کاخواہاں ہے لیکن اگر دشمن نے جارحیت کی تواسے بھاری خمیازہ بھگتناپڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پیشہ ورافواج مختلف دفاعی شعبہ جات میں بھرپورمہارت رکھتی ہیں۔بھارت کی بلیم گیم کے باوجود پاکستان اپنے کشمیری بھائی بہنوں کی تحریک آزادی کی بھرپورحمایت کرتارہے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی گرانقدرقربانیوں کے نتیجہ میں عنقریب ان کی آزادی کاسورج ضرور طلوع ہوگا۔تاریخی ،جغرافیائی اورفطری طورپرکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت بندوق اوربارود کے زورپرکشمیر پراپناناجائز قبضہ زیادہ دیرتک برقرارنہیں رکھ سکتا ۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کاسارک کانفرنس کے سلسلہ میں پاکستان آنے سے انکار اخلاقی شکست ہے ۔

متعلقہ عنوان :