ملتان،شجاع آباد میں باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی،حادثے میں 6افراد زخمی

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:58

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی۔حادثے میں 6افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے ذرائع کے مطابق شجا ع آباد ملتان روڈ پر کامرس کالج کے مقام پر باراتیوں کی بس الٹ گئی۔حادثہ بس کا ٹائر نکلنے کے باعث پیش آیا۔ بس میں سوار افراد سکندر آباد سے شجاع آباد آرہے تھے۔حادثے میں 6افراد زخمی ہوگئے۔ جنھیں سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے

متعلقہ عنوان :