پنجاب میں امن وامان کی صورتحال حوصلہ افزاہے، وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پولیس محکمہ میں جدید اصطلاحات متعارف کرائی ہیں،ایم این اے شاہین شفیق

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:58

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) ایم این اے شاہین شفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پولیس محکمہ میں جدید اصطلاحات متعارف کرائی ہیں جن سے کارکردگی کئی گنا بہتری ہوئی ہے ۔ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال حوصلہ افزاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آرپی او ملتان اعظم سلطان تیموری سے آرپی او آفس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگی رہنما طارق امیر عباسی ، افشین بٹ، زرینہ رحمان ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر ایم این اے شاہین شفیق کا کہناتھا پنجاب میں پولیس کے محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتراور موثر بنایا جائیگا۔اور امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائیگا۔ اس موقع پر آرپی او اعظم سلطان تیموری نے کہا کہ ملتان میں جرائم پر کافی حد تک کنٹرول کیا گیا ہے ۔اور مجرموں کی سرکوبی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ۔

متعلقہ عنوان :