لاہور، لیسکو میں خراب سنگل اور تھری فیز میٹرز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی

نئے کنکشن کے حصول کے لئے لاکھوں روپے کے جمع ہونے والے 70 ہزار سے زائد ڈیمانڈ نوٹسز پر بھی میٹرز کی تنصیب نہ ہو سکی‘ذرائع

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) لیسکو میں خراب سنگل اور تھری فیز میٹرز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی‘نئے کنکشن کے حصول کے لئے لاکھوں روپے کے جمع ہونے والے 70 ہزار سے زائد ڈیمانڈ نوٹسز پر بھی میٹرز کی تنصیب نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میٹرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے خراب میٹرز کی تبدیلی کا کام نہیں کیا جا سکا، خراب میٹرز کے حامل صارفین کو زائد بل بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، موسم گرما میں ملازمین کی ملی بھگت سے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر بجلی چوری کروائی جاتی ہے تاہم رواں سال میٹرز کی تبدیلی کا کام نہ ہونے کی وجہ سے صارفین بجلی چوری کرتے رہے ہیں لیکن کمپنی افسران کارروائی کرنے میں بے بس رہے اسی طرح 70ہزار سے زائد ڈیمانڈ نوٹس جمع ہو چکیہیں لیکن میٹرز کی تنصیب نہیں ہو سکی ، نئے کنکشن کے حصول کے لئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے صارفین دربدر ہونے لگے.بارش کی وجہ سے کمپنی کے میٹرز جلنے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی دستاویزات میں خراب میٹرز کے ریکارڈ کو مرتب کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن تبدیلی کا کام نہیں کیا جا رہا۔

متعلقہ عنوان :