چوہدری محمدسرور نے مردشماری میں رکاوٹ حکمرانوں کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کردیا

مردم شماری نہ کروانا جمہو ریت ‘آئین اور آئندہ عام انتخابات پر سوالیہ نشان ہوگا ‘جمہو ریت کے دعویدار حکمرانوں نے ملک میں اپنی آمر یت قائم کر رکھی ہے‘پانامہ لیکس صرف تحر یک انصاف تمام اپوزیشن جماعتوں اور پوری قوم کا مسئلہ ہے اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر کر پٹ کواقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دینا چاہیے ‘ سیمینار میں شر کت کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مردشماری میں رکاوٹ حکمرانوں کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری نہ کروانا جمہو ریت ‘آئین اور آئندہ عام انتخابات پر سوالیہ نشان ہوگا ‘جمہو ریت کے دعویدار حکمرانوں نے ملک میں اپنی آمر یت قائم کر رکھی ہے‘پانامہ لیکس صرف تحر یک انصاف تمام اپوزیشن جماعتوں اور پوری قوم کا مسئلہ ہے اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر کر پٹ کواقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دینا چاہیے ۔

جمعرات کے روز مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار میں شر کت کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سپر یم کورٹ کے بار بار کے حکم کے باوجود ملک میں مردم شماری کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے جو آئین وقانون کی مکمل خلاف ورزی ہے اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سپر یم کورٹ حکمرانوں کو نااہل قرار دیکر ملک میں فوری مردم شماری کروانے کا حکم دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں مر دم شماری نہیں ہوگی اس وقت عوام کو درپیش مسائل کا حل بھی ممکن نہیں ہو سکتا اور جمہو ریت کے دعوار موجودہ حکمران مردم شماری کروانے کی بجائے اپنی آمر یت ہی قائم رکھنا چاہتے ہیں جو ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں ہے جسکے لیے پار لیمنٹ میں بھی بھر پور آواز بلند کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ تحر یک انصاف سولو فلائٹ نہیں پانامہ لیکس کے خلاف احتجاج کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر کر پٹ کواقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :