لاڑکانہ کے قریب 10 سالہ بچے کی لاش برآمد، ورثا نہ مل سکے

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) لاڑکانہ کے قریب 10 سالہ بچے کی لاش برآمد، ورثا نہ مل سکے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب تھانہ کنگا کے حد گاؤں در محمد مغیری کے نہر سے 10 سالہ بچے کی لاش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر بچے کی لاش کو چانڈکا اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے پہنچایا جبکہ مختلف تھانوں پر اطلاع دینے کے باوجود بچے کے ورثا کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس کے مطابق بچے کی لاش کافی پرانہ ہے جو سوجھ چکا ہے، مزید واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے تمام جلد حقائق سامنے آئیں گے۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک بچے کی شناخت نہ ہوسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :