ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کھمانانوالہ روڈ خستہ حالی کے باعث راہگیروں کے لئے وبال جان

کھمانانوالہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات اور راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:43

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کھمانانوالہ روڈ خستہ حالی کے باعث راہگیروں کے لئے وبال جان بن گیا، حادثات اور راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔کھمانانوالہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، راہگیروں کا کہنا ہے کہ روڈ کو کچھ عرصہ قبل مرمت بھی کیا گیا تھا لیکن ناقص مٹیریل کے باعث روڈ تھوڑے ہی عرصہ میں پھر سے خراب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

روڈ کی خستہ حالی کے باعث راہگیروں نے روڈ استعمال کرنا ہی چھور دیا ہے ، انکا کہنا ہے کہ جگہ جگہ گڑھے پڑ جانے کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکار رہتی ہے۔ جسکی وجہ سے اکثر رات میں ڈکیتی کی وارداتیں بھی ہوتی رہتی ہیں،انکا مزید کہنا ہے کہ مریض کو ہسپتال لے جانا بھی ایک سنگین مسئلہ ہے۔راہگیروں کا حکومت کا سے مطالبہ ہے کہ کھمانانوالہ روڈ کی ازسرنو تعمیر کی جائے تا کہ ٹریفک حادثات اور راہزنی کی وارداتوں مین کمی آسکے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات مل سکیں۔سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا کھمانانوالہ روڈ اپنی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کے لئے پریشانی بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :