دکان کے تالے توڑ کر دکان کا صفایا

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 19:34

سمبڑیال(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر۔2016ء ) نامعلوم چور رات کی تاریکی میں دکان کے تالے توڑ کر دکان کا صفایا کرگئے ،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور رات کی تاریکی میں محلہ وڈا باغ سمبڑیال میں واقع ناصر محمود ولد محمد بشیر کی دکان کے تالے توڑ کر دکان میں موجود نقدی 4ہزار روپے ،4عدد قیمتی موبائل فون سمیت دیگر اشیاء چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ سمبڑیال پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔