9جدید ترین کمرہ جات پر مشتمل سکینڈری بلاک کی تقریب کاانعقاد

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 19:33

ہارون آباد(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر۔2016ء ) گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد میں 9جدید ترین کمرہ جات پر مشتمل سکینڈری بلاک کی سادہ پر وقار تقریب افتتاح انعقاد پذیر ہوئی مہمان خصوصی مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجاز الحق ایم این اے نے ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی کے ہمراہ تختی نقاب کشائی کی پرنسپل ادارہ چوہدری محمد حنیف نے سپاس نامہ پیش کیا اور ادارہ کی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے درپیش مسائل بھی بیان کیے اور سیکنڈری بلاک کی تعمیر کے حوالہ سے ایم این اے محمد اعجاز الحق اور ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی کی کاوشوں کو سراہا اور ماڈل ہائی سکول گراؤنڈ کو جدید سٹیڈیم کا روپ دینے کے حوالہ سے میگا پراجیکٹ کو خاص طور پر نہایت اہم اور کلیدی قرار دیا مہمان خصوصی محمد اعجا زالحق نے خطاب میں کہا کہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد کی تاریخی اہمیت و پس منظر اور تسلسل کے ساتھ اعلی کارکردگی ایک مثال ہے بالخصوص امتحان نہم و دہم کے سال 2016کے نتائج نے کوالٹی ایجوکیشن کا ثبوت ہیں تعلیم کے شعبہ پر ہماری خصوصی توجہ ہے اور تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے اور نئی نسل کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہمارا وژن اور فلسفئہ فکر ہے تعلیمی میدان میں ترقی کرنے والی اقوام نے ہی دنیا پر راج کیا ہے ہمارا مستقبل انہی باصلاحیت طلبہ کے دم سے روشن ہے تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر افتخاراحمد علوی چوہدری محمد شفیق ،کونسلرز چوہدری محمد مجید ،ملک محمد ریاض خلجی ،ملک ارشاد احمد،ملک محمد وسیم اور زاہد رشید قاضی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔