سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،اتحاد فاؤنڈرز گروپ نے کلین سوپ

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 19:31

سیالکوٹ (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر۔2016ء ) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کارپوریٹ کلاس کی پانچ سیٹوں پراتحاد فاؤنڈرز گروپ نے کلین سوپ کرلیا ہے اور اس گروپ کے پانچوں امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کارپوریٹ کلاس کی پانچ سیٹوں پر اتحاد فاؤنڈزگروپ اور ڈیموکریٹک فاؤنڈرز کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھااور پولنگ صبح شروع ہوئی تھی۔

الیکشن کمشنر شیخ عبدالمجید کے جاری کردہ زرلٹ کے مطابق اتحاد فاوٴنڈرز گروپ کے رانا نصیر احمد نے 340، محمد ابراہیم نے 334، عابد خواجہ نے 333، عبدالوحید نے 326اور ابرار یعقوب شیخ 325ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ڈیموکریٹک گروپ کے فیصل جمشید نے 64، اشفاق احمد نے 63، سہیل اکبر نے 60، اسد صدیق نے 57اور سید منتظر عباس نے 55ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

کارپوریٹ کلاس کیلئے 404ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں مجموعی طور پر اتحاد فاوٴنڈرز گروپ نے 309پینل ووٹ لئے جبکہ ڈیموکریٹک گروپ نے 47پینل ووٹ حاصل کئے۔

چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے باہر دونوں گروپوں کے کیمپ قائم تھے جہاں بزنس مینوں کا رش تھا اور چیمبر کے باہر بڑے بڑے فلیکس بورڈز ، بینرز اور پلے کارڈذآویزاں کئے گئے تھے۔ کامیابی کے بعد اتحاد فاؤنڈرز گروپ کے کامیاب ہونے والے ممبران کارپویٹ کلاس کوقائد اتحاد فاؤنڈزگروپ ریاض الدین شیخ کی قیادت میں ڈاکٹر اسلم ڈار ، محمد حنیف خان ، میاں محمد خلیل اوردیگر نے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کرنے کے علاوہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ۔

چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایسوسی ایٹ کلاس کی سیٹوں پر انتخابات (آج) 22ستمبر کو ہونگے جس کے بعد خواتین کی مخصوص سیٹ کے انتخاب کے بعد صدر چیمبر ، سینئر نائب صدر چیمبر اور نائب صدرچیمبر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :