صحافی تنظیموں کا مذمتی اجلاس،صحافی محمد احمد چوہدری کے خلاف درج جھوٹھا مقدمہ فوری خارج کرنے کا مطالبہ

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 19:26

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر۔2016ء )صحافی تنظیموں کا مذمتی اجلاس صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سنیئر صحافی محمد احمد چوہدری کے خلاف درج جھوٹھا مقدمہ فوری خارج کرنے کا مطالبہ ،پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)، پاکستان میڈیا کونسل، یونین آف جرنلسٹ، انٹر نیشنل میڈیا فورم، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن کا مشترکہ مذمتی اجلاس صدر پریس کلب و آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل پنجاب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں شاہد عمر، ارشد علی شامی،چوہدری اصغر علی،ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، عمر حیات خاں ،چوہدری ہاشم علی،منیر احمد بھٹی ،سردار ہارن اقبال سندھو،رانا توقیر احمد،رانا عرفان احمد،سعید احمدبھٹی،بابا طارق مقبول،محمد جمیل سندھو، چوہدری منظور احمد،نویداشرف انصاری ،ارشد علی جوئیہ،ڈاکٹر اسلم انصاری، عبدالقیوم ،محمد طاہر میو، حافظ طاہر اقبال ،قیصر عباس ،ڈاکٹر رحمت علی ،عبدالمنان سلفی ،محمد سعید ،محمد اکمل کھوکھر،عبدالرحمان انصاری ،،عمر شاہین، حاجی غلام قادر ،ذوالفقار علی ،محمد بوٹا ساگر،محمد راشد مہناس ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی سے مطالبہ کیا کہ سنیئر صحافی محمد احمد چوہدری اور ان کے بھائیوں کے خلاف درج جھوٹھا فوری خارج کیا جائے اور آئے روز صحافیوں کے خلاف درج ہونے والے جھوٹھے مقدمات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں،عوان انصاف کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ پولیس معمولی تنازعات پر صحافیوں کے خلاف فوری مقدمات درج کر لئے جاتے ہیں ، پولیس ایسے جھوٹھے مقدمات درج کرکے آزادی صحافت کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، ہم صحافیوں کے خلاف درج ہونے والے جھوٹھے مقدمات کی پر زور مذمت کرتے ہیں اورآئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محمد احمد چوہدری سمیت پنجاب بھر میں صحافیوں کے خلاف درج ہونے والے جھوٹھے مقدمات کو فوری خارج کیا جائے،