لاہور پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف حفاظتی انتظامات کرے گی ‘امین وینس

حساس مجالس ، جلوسوں اور امام بارگاہوں پر بھاری نفری تعینات کی جائے گی ،تمام مجالس و جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم بنایا جائے گا ،ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار بھی حسا س مجالس و امام بارگاہوں کے ارد گرد گشت کریں گے ‘سی سی پی او لاہور

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ لاہور پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف حفاظتی انتظامات کرے گی ،ہر سال کی طرح اس سال بھی SOPپر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا،حساس مجالس ، جلوسوں اور امام بارگاہوں پر بھاری نفری تعینات کی جائے گی ،تمام مجالس و جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم بنایا جائے گا ،ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار بھی حسا س مجالس و امام بارگاہوں کے ارد گرد گشت کریں گے ،تمام ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقہ جات میں امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کرکے سکیورٹی پلان ڈسکس کریں اور تمام معاملات مشاورت سے طے کریں ،محرم الحرام میں علماء کرام پر بھی ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ عوام میں محبت ،امن اور اتحاد بین المذاہب کادرس دیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں مجالس و جلوسوں کے متولیان و شیعہ علماء کرام کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدر اشرف ، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی، ایس پی سکیورٹی رانا طاہرالرحمن ،ایس پی ہیڈکواٹرز عمر سعید تمام ڈویژنل ایس پیز کے علاوہ علماء کرام میں خواجہ بشارت کربلائی ،آغا شاہ حسین قزلباش،علامہ مشتاق حسین جعفری ،توقیر بابا سمیت متولیان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر کہا کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیا جائے گا ۔تمام افغان آبادیوں میں کومبنگ آپریشن جاری ہے ۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہوگی ۔تمام رضا کاروں کی تربیت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کی جائے گی ۔کسی بھی مجلس یا جلوس میں داخلہ کے لئے 3سے 4مقامات پر جامع تلاشی کی جائے گی ۔

سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے واک تھرو گیٹس ، میٹل ڈیٹکٹر ز، خار دار تاریں و ٹاپ روف ڈیوٹی لگائی جائے گی ۔مجالس و جلوس کے آنے و جانے والے تمام راستے مکمل بند کر دیے جائیں گے۔گاڑیوں کی پارکنگ کا بھی خصوصی پلان بنایا گیا ہے ۔مجالس و جلوس کے مقام سے خاص فاصلے پر پارکنگ کروائی جائے گی ۔ سول ڈیفنس ، بم ڈسپوزل سکواڈ، ضلعی انتطامیہ و دیگر تمام اداروں کے اہلکار بھی فرائض سر انجام دیں گے

متعلقہ عنوان :