ایم کیو ایم کی طرف سے اپنی پارٹی کے بانی کے خلاف تحریک پیش کرنا قابل ستائش ہے ‘راشد نسیم
جمعرات 22 ستمبر 2016 19:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے سندھ اسمبلی میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف متفقہ طور پر پاس ہونے والی قرار داد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی طرف سے اپنی پارٹی کے بانی کے خلاف تحریک پیش کرنا قابل ستائش ہے ،ایم کیو ایم نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے اور پاکستان مردہ باد کا نعرے لگانے والے کو اس قرار داد کے ذریعہ بھرپور جواب دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے لندن کی رابطہ کمیٹی کے چار ارکان کی رکنیت خارج کرکے اس بات کا بھی ثبوت دیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اب بااختیار ہے اور مستقبل میں کوئی ایم کیو ایم کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرسکے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے اس عمل سے پاکستان سے محبت اور پاکستان دشمن قوتوں کو ایک واضح پیغام دیا ہے ۔
امید ہے کہ ملک کی سیاسی قیادت اور محب وطن عوام ایم کیو ایم کے اس عمل کو قابل ستائش قرار دیں گے ۔راشد نسیم نے کہا کہ جس طرح ایم کیو ایم پاکستان نے فاروق ستار کی قیادت میں ملک سے بے وفائی اور غداری کا داغ دھویا ہے اسی طرح دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری جیسے داغ سے بھی اپنے دامن کو پاک کرلیں گے ۔ خطے کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں قومی یکجہتی اور باہمی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے ۔ بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کیلئے بہانے ڈھونڈ رہا ہے اور آئے روزکی سازشوں کی وجہ سے خطے میں ایک بے چینی اور سراسیمگی کا ماحول ہے ۔ان حالات میں ہمیں باہمی رنجشوں اورالزام تراشیوں کے بجائے ایک دوسرے پراعتماد کی فضا پیدا کرنی چاہئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.