پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں‘شہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب سے ترکی کے قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترک تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ترک قیادت اور عوام وزیراعلیٰ شہبازشریف کی غیرمعمولی صلاحیتو ں کے معترف ہیں‘ترک قونصل جنرل
جمعرات 22 ستمبر 2016 19:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے لاہور میں تعینات ہونے والے ترکی کے پہلے قونصل جنرل سردار ڈینیز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ترک تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ترک قونصل جنرل کو لاہور میں تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی تاریخی برادرانہ تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی حکومت اور عوام نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور اہل پاکستان ترکی کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے عوام نے اپنے عظیم قائد رجب طیب اردوان کی ولولہ انگیز قیادت میں جس طرح بغاوت کی کوشش ناکام بنائی، وہ تاریخ میں ایک مثال ہے۔(جاری ہے)
ترک عوام کی طاقت کے سامنے ٹینک بھی کھڑے نہ ہوسکے اور ترک عوام نے بہادری اور جرأت کے ساتھ جمہوریت کا کامیاب دفاع کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور آنے والے وقت میں معاشی و تجارتی دوستی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ترکی کے قونصل جنرل سردار ڈینیز نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ترک قیادت اور عوام وزیراعلیٰ شہبازشریف کی غیرمعمولی صلاحیتو ں کے معترف ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.