وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سکیورٹی سکندر حیات بوسن کی ملاقات
جمعرات 22 ستمبر 2016 19:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سکیورٹی سکندر حیات بوسن نے ملاقات کی،جس میں زراعت کی ترقی اورچھوٹے کاشتکار کی خوشحالی کے پروگرامز پر بات چیت ہوئی۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت زراعت کے فروغ اورچھوٹے کاشتکار وں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے انقلابی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،جس کے تحت کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پر عملدر آمد کا آغاز کردیا گیاہے اورملک کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کاشتکاروں کواربوں روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 100 ارب روپے کے تاریخی کسان پیکیج کے بھی زرعی شعبے کی ترقی پر انقلاب آفرین اثرات مرتب ہوں گے۔وفاقی اور پنجاب حکومت کے کسان پیکیجزسبز انقلاب کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔بجلی کے نرخوں میں رعایت ،زرعی لوازمات اورکھادوں پر سبسڈی سے کاشتکار مستفید ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکار کو اس کے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.