پولی کلینک ہسپتال کرپشن کیس میں گرفتار پانچ ڈاکٹرز،سیکشن آفیسر ،کنٹریکٹر کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں خارج

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) سپیشل سنٹرل جج ملک نذید نے پولی کلینک ہسپتال کرپشن کیس کے الزام میں گرفتار پانچ ڈاکٹرز، سیکشن آفیسر اور کنٹریکٹرز کی درخواست ضمانتیں خارج کر دیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کر دیں ٗدرخواست پانچ ڈاکٹرز، وزارت کیڈ کے سیکشن آفیسر اور ایک کنٹریکٹر نے دائر کی تھی ٗپولی کلینک ہسپتال میں کرپشن کا سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے رکھا ہے۔

درخواست ضمانت ڈاکٹر افتخار ناڑو، ذوالکفل صابر، فیاض احمد شیخ، عظمت ہمایوں ، فرخ اقبال اور سیکشن آفیسر فرحان سکندر، کنٹریکٹر ملک رحمت کی جانب سے بھی درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی۔ملزمان پر آکسیجن گیس میں 3 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام عائد ہے۔تمام ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانتیں خارج کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :