مودی حکومت نے پاکستان کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لینے پرغورشروع کردیا۔بھارتی وزیرخزانہ ارجن میگھوال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 ستمبر 2016 18:51

مودی حکومت نے پاکستان کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لینے پرغورشروع ..

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر2016ء) :بھارت نے پاکستان کیخلاف دشمنی کی تمام حدیں پار کرنا شروع کردیں،بھارتی حکومت نے پاکستان کو انتہائی پسندیدہ ملک قراردینے کا درجہ واپس لینے پر غور شروع کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیرخزانہ ارجن میگھوال نے بھارت کی جانب سے پاکستان کو انتہائی پسندیدہ ملک قراردینے کا درجہ واپس لینے کا امکان ظاہر کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرخزانہ ارجن میگھوال کا کہنا ہے کہ مودی حکومت پاکستان کو انتہائی پسندیدہ ملک قراردینے کا درجہ واپس لینے پر غورکرہی ہے۔