ریلوے انٹر ڈویژنل آزادی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کا آغاز ہوگیا

ورکشاپس ڈویژن نے سابقہ چمپئن پشاور ڈویژن کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 18:36

ریلوے انٹر ڈویژنل آزادی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کا آغاز ہوگیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریلوے انٹر ڈویژنل آزادی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کا آغاز ریلوے اسٹیڈیم میں ہوگیا۔ افتتاحی میچ ورکشاپس ڈویژن اور سابقہ چمپئن پشاور ڈویژن کے درمیان کھیلا گیا۔ پشاور ڈویژن نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

فخر عالم نے 31، اسد اﷲ 20، اعظم جان 19 اور احمد اﷲ نے 15 رنز بنائے۔ ورکشاپس ڈویژن کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلمان خان نے 4/12، محمد سلمان 2/15، آصف احمد 1/13 ، عدنان دانش 1/19 اور کاشف صدیق نے 1/22 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ورکشاپس ڈویژن نے 12.2 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ کاشف صدیق نے 45 اور حسن نے 31 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ پشاور ڈویژن کی طرف سے فخر عالم نے 2/17 وکٹ حاصل کیں۔ محمد کلیم، راشد ریاض امپائر جبکہ وارث بشیر سکورر تھے۔