دیہی عوام کو بھی سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنا ٹیلنٹ سامنے لا سکیں ‘ظہیر عباس

پسماندہ علاقوں میں سپورٹس کی سہولتوں کی فراہمی پنجاب حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے ،وزیراعلیٰ شہباز شریف کا اقدام قابل تحسین ہے دیہی علاقوں میں جدید گراؤنڈ بنا ئینگے،ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب نے گونڈ گاؤں میں کرکٹ گراؤنڈ اور والی بال کورٹ کے تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 18:36

دیہی عوام کو بھی سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر، پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں سپورٹس کی سہولتوں کی فراہمی پنجاب حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا یہ اقدام قابل تحسین ہے، دیہی عوام کو بھی سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو گونڈ گاؤں میں کرکٹ گراؤنڈ اور والی بال کورٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے گفتگو کے دوران کیا۔ ظہیر عباس نے کہا کہ ہر انسان کی صحت کیلئے سپورٹس انتہائی ضروری ہے،پنجاب حکومت نے عوام کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیہی علاقوں میں بھی سپورٹس کی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دیہی عوام کو بھی جدید گراؤنڈ بنا کر دیں گے تاکہ وہ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں سکیں اور قومی دھارے میں شامل ہوکر سپورٹس میں اپنا کردار ادا کرسکیں، ہمارے دیہی علاقوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، گراؤنڈ بننے سے دیہی عوام کو اپنا ٹیلنٹ سامنے لانے کا موقع ملے گا،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا یہ اقدام قابل ستائش اور قابل تحسین ہے،پنجاب بھر میں کرکٹ اکیڈمیز اور گراؤنڈز کی تیاری کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے،انشاء اﷲ بہت جلد پنجاب بھر میں گراؤنڈز کے معائنے کروں گا تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق دیہی عوام کو بھی سپورٹس کی سہولتیں جلد از جلد فراہم ہو سکیں۔

(جاری ہے)

ظہیر عباس نے گراؤنڈ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو اور لوگ اس سے استعفادہ کرسکیں، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس وقاص اکبر، ٹی ایس او لاہور کینٹ رفیع الزمان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :