ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے علوم شرقیہ کے امتحانی فارمز 2016 جمع کروانے کا اعلان کر دیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے علوم شرقیہ کے امتحانی فارمز 2016 جمع کروانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناظم امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق امتحانی فارم اور رجسٹریشن فارم ایک ہی ہو گا جو26ستمبر سے 11 نومبر 2016تک بغیر لیٹ فیس کے بورڈ آفس کے کمرہ نمبر 15دوسری منزل بلاک Aسے تصدیق کروا کر بورڈ آفس سے متصل بینکوں میں جمع کئے جائیں گے۔اس کے بعد 14نومبر سے 30نومبر 2016 تک 650روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم وصول کئے جائیں گے جبکہ یہ امتحانات دسمبر 2016 کے تیسرے ہفتے میں شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ یاد رہے کہ ادیب کے امتحان میں شرکت کے لئے امیدوار کی عمر امتحانی سال کی یکم اکتوبر کو کم ازکم پورے 15سال ہونی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :