سندھ اسمبلی میں سندھ ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن بل متعارف کرا دیا گیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) سندھ اسمبلی میں جمعرات کو سندھ ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن بل متعارف کرا دیا گیا ہے ۔ بل پر مزید غور کرنے کے لیے سندھ اسمبلی کے ارکان پر مبنی سلیکٹ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی 29 ستمبر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں نثار احمد کھوڑو ، ڈاکٹر سکندر میندھرو ، سید ناصر حسین شاہ ، پیر مجیب الحق ، شرمیلا فاروقی ، سید اویس شاہ ، سید سردار احمد ، معین عامر پیرزادہ ، شہریار خان مہر ، ثمر علی خان ، حاجی شفیع محمد جاموٹ اور نند کمار شامل ہیں ۔

سندھ اسمبلی میں سندھ آرمز ( ترمیمی ) بل 2016 بھی متعارف کرایا گیا ہے ۔ یہ بل مزید غور کے لیے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔ کمیٹی اپنی رپورٹ آئندہ بدھ کو پیش کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :