ڈینگی لاروا کے خاتمہ کیلئے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائیگی‘ڈی سی او لاہور

ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز فیلڈ میں موجود ڈینگی اہلکاروں کی حاضری کو چیک کریں ،ٹیموں کی کارکردگی کو بھی چیک کریں‘ کیپٹن (ر) محمد عثمان

جمعرات 22 ستمبر 2016 18:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے وا لا سٹاف ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت مقامات کو چیک کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹاؤنز اپنے اپنے علا قوں میں مو جو دقبرستانوں ،کباڑخانوں،ٹائر شاپس کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کر رہے ہیں۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز سے کہا کہ وہ فیلڈ میں موجود ڈینگی اہلکاروں کی حاضری کو چیک کریں اورٹیموں کی ان ڈور اور آؤٹ ڈورسرویلنس کی کارکردگی کو بھی چیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بارشی پانی جمع ہو تو اُسے فوری طور پر نکالا جائے اورپا نی جمع ہو نے والے مقامات پر ڈینگی تلف کر نے والی ادویات ڈالی جائیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہو نے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :