تحریک صراط مستقیم کا سالانہ مرکزی ’’صراط مستقیم ورکرز کنونشن‘‘ 24 اکتوبر کو ہوگا

جمعرات 22 ستمبر 2016 18:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء)تحریک صراط مستقیم کا سالانہ مرکزی ’’صراط مستقیم ورکرز کنونشن‘‘ 24 اکتوبر کو دن 12 بجے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کے طول و عرض سے تحریک کے ذمہ داران کارکنان شریک ہوں گے، سربراہ تحریک لبیک یارسول اﷲ ﷺ و بانی تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی تنظیمی امور کے لحاظ سے خصوصی تربیتی لیکچر دیں گے۔ نیز یکم اکتوبر کو مینارِ پاکستان پہ ہونے والی ’’لبیک یارسول اﷲ ﷺ کانفرنس‘‘ کی تیاریوں کے لئے لائحہ عمل دیا جائے گا۔تاکہ آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں سے بھرپور قافلوں کی صورت میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا ئے۔