پنجاب بھر میں624ٹریفک حادثات میں4 افراد جاں بحق،750زخمی

جمعرات 22 ستمبر 2016 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء )پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز624ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں04افراد جاں بحق جبکہ 750شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ209افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران04افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 303 ڈرائیور14 کم عمرڈرائیور،347مسافراور100پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ129ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت119متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد59 حادثات میں68متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان47 حادثات میں64متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

ان ٹریفک حادثات کے کل750متاثرین میں598مرد اور152خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں110افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور413افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 227 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں502موٹر سائیکلز،109آٹو رکشے،60 موٹر کاریں،46مسافربسیں،13ٹرک اور76دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔