چیف منسٹرزمانیٹرنگ فورس میں شامل سکولز ایجوکیشن کے 950 ایم اینڈ ای ایز کی تنخواہیں بڑھانے کی سفارشات کا پیکیج تیار کر لیا گیا
جمعرات 22 ستمبر 2016 18:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) پنجاب کے محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تحت کام کرنے والی’’ چیف منسٹرزمانیٹرنگ فورس ‘‘میں شامل950 مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن اسسٹنٹس (M&EAs)کو موجودہ تقاضوں کے مطابق تنخواہوں کا بہتر پیکیج دینے کے حوالے سے سفارشات تیار کرنے والی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ لاہور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی صدارت میں منعقد ہوا -اجلاس میں یہ سفارش وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا کہ 2004 ء میں بطور مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن اسسٹنٹس(M&EAs) 18 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر بھرتی کئے گئے -میٹرک پاس ریٹائرڈ جونیئر کمیشنڈ آفیسر کی تنخواہ میں 20 ہزار روپے ماہانہ اضافہ کر دیا جائے جبکہ چیف منسٹرزمانیٹرنگ فورس میں2012 ء تک بھرتی ہونے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ جونیئر کمشنڈ آفیسر ز کی بنیادی تنخواہ میں 10 ہزار روپے فی ایم اینڈ ای اے اضافہ کر دیا جائے -اسی طرح 2015 ء میں بھرتی ہونے والے ایم اینڈ ای ایز کی بنیادی تنخواہ بھی کم از کم 20 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے - چیف منسٹرزمانیٹرنگ فورس صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تحت صوبے کے دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے سرکاری سکولوں کی ماہانہ انسپکشن، ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کی حاضری کا ریکارڈ چیک کرنے اور سکول شماری کا کام سرانجام دیتے ہیں - تعلیمی ترقی کی پوری بنیاد انہی مانیٹرز کے اکٹھے کئے گئے ڈیٹا بیس پر استوار کی جاتی ہے -پنجاب کا تعلیمی بجٹ 86 ارب روپے سالانہ ہے اور پورے تعلیمی شعبے کی پالیسی فارمولیشن کو حتمی شکل دینے میں چیف منسٹرزمانیٹرنگ فورس میں تعینات ان ریٹائرڈ فوجیوں کے اکٹھے کئے گئے ڈیٹا بیس کی بہت زیادہ اہمیت ہے -اس لئے کنٹریکٹ کی بنیاد پربھرتی کئے گئے ان مانیٹرز کی تنخواہوں کا پیکیج بھی منصفانہ بنیادوں پر ہونا چاہیے -
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.