پوسٹ گریجوایٹ آن لائن انڈکشن کا دوسرا مرحلہ پندرہ اکتوبر سے شروع ہوگا

پروفیسر اویس کی زیر صدارت کمیٹی پالیسی ڈاکومنٹ تیار کر رہی ہے ،زیادہ سے زیادہ امیدواروں کی انڈکشن کی جائے گی‘ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی زیر صدارت اجلاس

جمعرات 22 ستمبر 2016 18:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) پندرہ اکتوبر سے ٹیچنگ ہسپتالوں اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے اداروں میں پوسٹ گریجوایٹس آن لائن انڈکشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی جس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میجر جنرل (ر) ڈاکٹر محمد اسلم ، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سردار فخر اما م ، تمام سرکاری میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز ، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان شاہد CPSp پنجاب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل ، پروفیسر سید محمد اویس اور دیگر افسران نے شرکت کی -اجلاس میں پنجاب ریزیڈنس پروگرام کے تحت PGRs کی آن لائن انڈکشن کے بارے ڈی بریفنگ سیشن ہوا -نجم احمد شاہ نے ہدایت کی کہ گذشتہ تجربہ کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کے لئے مزید بہتر اقدامات کئے جائیں- انہوں نے اس موقع پر پروفیسر محمد اویس کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو پالیسی ڈاکومنٹ تیار کر ے گی جس میں تمام انسٹی ٹیوشنز میں سب سپیشلٹیز اور سپیشلٹیز کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹیوں کا تعین کیا جائے گا - سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو اکاموڈیٹ کرنے کا ہدف سامنے رکھا جائے - نجم احمد شاہ نے کہا کہ آن لائن انڈکشن سے ٹرانسپرنسی اور میرٹ کے کلچر کو فروغ حاصل ہوا ہے اور سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں اعلی صلاحیتوں کے حامل سپیشلسٹ تیار ہوں گے -انہوں نے مذکورہ کمیٹی کو پالیسی ڈاکومنٹ جلد از جلد تیار کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :