کرپٹ حکمران بیرون ملک پاکستان کے موقف جرات مندانہ انداز میں پیش نہیں کرسکتے ‘غلام محی الدین دیوان

جمعرات 22 ستمبر 2016 18:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ عوام کے وسائل لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا، کرپٹ حکمران بیرون ملک پاکستان کے موقف جرات مندانہ انداز میں پیش نہیں کرسکتے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تین سالوں میں حکمرانوں نے کسی ایک معاملہ پر بھی پاکستان کا موقف جرت مندانہ انداز میں پیش نہیں کیا ۔

ہماری تحریک کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کے لئے ہے ،ہماری اس مہم سے عوام میں شعور پیداہو اہے۔

(جاری ہے)

عمران خان سچے اور کھرے سیاستدان ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ پورے ملک کے عوام ان سے محبت کرتے ہیں اور انہیں ملک میں تبدیلی لانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں(ن) لیگ والے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ بند وق اور گولی کی طاقت سے تحر یک انصاف کی آواز کو خاموش کرواسکتے ہیں تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چٹان سے زیادہ مضبوط ہے‘حکومت کی غیر سنجیدگی نے اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے ‘قومی دولت لوٹنے والے بھی کسی دہشت گردسے کم نہیں انکو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا ‘ کر پشن میں ملوث کرپٹ ٹولے کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :