لبرٹی چوک میں سی ٹی او کی ہدایت پر درست نمبر پلیٹ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے کیمپ کا انعقاد

ابتک شہریوں میں 29ہزار سے زائد پمفلٹس تقسیم کیئے جاچکے ، مہم 30ستمبر تک جاری رہے گی‘طیب حفیظ چیمہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹلس ہنڈا کی معاونت سے شہر بھر میں گاڑیوں پر نمونہ کـے مطابق اور درست نمبر پلیٹ لگانے کا شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی مہمچوتھے روز بھی جاری،سی ٹی او کی ہدایت پر لبرٹی چوک میں کیمپ لگایاگیا،مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع ،پولیس افسران اور شہری بھی موجودتھے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں میں اٹلس ہنڈا کی معاونت سے آگاہی مہم میں ابتک29ہزار سے زائد شعور بیداری پمفلٹس تقسیم کیئے جاچکے ہیں جبکہ گاڑیوں پر درست نمبر پلیٹ کا شعور اجاگر کرنے بارے آگاہی مہم 30ستمبر تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسرنے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کو ہدایت کی کہ نمونہ کے مطابق اور درست نمبر پلیٹ لگانے کے سلسلے میں آگاہی مہم کی کامیابی کیلئے ہرممکن محنت کریں ،انہوں نے ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت جاری کیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں شعور بیداری کیمپ لگانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کریں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں ٹریفک قوانین کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی،اس کیلئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ دوران سفرنمونہ اور قانون کے مطابق نمبر پلیٹ کے استعمال سے نہ صرف شہریوں کے مالی نقصان کا اندیشہ ختم ہوجاتا ہے بلکہ حادثات اور جرائم کی شرح میں بھی واضح کمی آجاتی ہے۔سی ٹی او نے کہا ایجوکیشن یونٹ بھی مرحلہ وار کیمپ کا وزٹ کرتے ہوئے لوگوں کو ایجوکیٹ کریں جبکہ پوائنٹس ڈیوٹی پر مامور وارڈنز بھی ٹریفک کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔