Live Updates

ڈاکٹروں کی لاپرواہی ٗخاتون بیمار بیٹی کو مردہ حالت میں ہسپتال چھوڑ کر چلی گئی

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) فیصل آباد کی خاتون اپنی بیٹی کی طویل بیماری سے تنگ آگئی اور ہسپتال میں بے اسرا چھوڑ کر چلی گئی ٗ لڑکی تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق بھوانہ کی رہائشی خاتون اپنی بیٹی کو سانس کے مرض کے باعث الائیڈ ہسپتال لائی اور ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے تنگ آکر بچی کو بے اسرا ہسپتال میں چھوڑ کر چلی گئی جہاں وہ جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ بچی سانس کے مرض میں مبتلا تھی جس پر خاتون اسے الائیڈ ہسپتال لائی مگر ڈاکٹروں نے بچی پر توجہ دینا مناسب نہیں سمجھی ، خاتون بچی کے علاج کیلئے رو رو کر دہائی دیتی رہی مگر کسی نے اس غریب کی ایک نہ سنی ۔بچی کی بگڑتی حالت دیکھ کر خاتون علاج کیلئے چیخ و پکار بھی کرتی رہی مگر کسی ڈاکٹروں نے ٹال مٹول سے کام لیا جس پر خاتون دلبرداشہ ہو ئی اور بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال چھوڑ کر چلی گئی جس کے بعد وہ علاج سے قبل ہی دم توڑ گئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات