اسلام آباد کی یونین کونسل کے چیئرمینوں کی دو خالی نشستوں پر 24 ستمبر کو ہونگے

انتخابات بارے بے ضابطگیوں سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئے شکایات سیل قائم

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی یونین کونسل کے چیئرمینوں کی دو خالی نشستوں پر 24 ستمبر کو ہونے والے انتخابات بارے بے ضابطگیوں سے متعلق شکایات کے اندراج کے لئے شکایات سیل قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یونین کونسل 48 اور یونین کونسل 49 کی نشستوں پر پولنگ (کل) 24 ستمبر کو ہوگی ٗ انتخابی مہم جمعرات کو اختتام پذیر ہوگئی ہے ٗ امیدوار‘ ان کے حامی اور ووٹرز انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق اپنی شکایات آن لائن متعارف کرائے گئے نظام کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :