حکومت تعلیمی شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ٗ پروفیسر احسن اقبال

اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ضلع میں کیمپس یا سب کیمپس قائم کئے جائیں گے ٗ وفاقی وزیر کا خطاب

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ٗاعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ضلع میں کیمپس یا سب کیمپس قائم کئے جائیں گے۔ وہ جمعرات کو بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں طلبہ سے خطاب کررہے تھے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ایچ ای سی کا بجٹ تین سالوں میں دوگنا کر دیا ہے اور حکومت یونیورسٹیوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے بہتر اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ضلع میں کیمپس یا سب کیمپس قائم کئے جائیں گے جس سے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مزید مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے نوجوانوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا اور اس حوالے سے بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک کو آگے لے کر جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک قومی منصوبہ ہے جس کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے عوام کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس منصوبے کو کو مکمل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :