وفاقی سیکرٹری پارلیمانی امور محمد ہمایوں خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء)وفاقی سیکرٹری پارلیمانی امور محمد ہمایوں خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

حکومت نے اتوار کو محمد ہمایوں خان کو سیکرٹری پارلیمانی امور مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ قبل ازیں یہ عہدہ سابق وفاقی سیکرٹری منظور علی کی 16 ستمبر کو ریٹائرمنٹ کے بعد خالی تھا۔ محمد ہمایوں خان نے وزارت پارلیمانی امور کی نئی ذمہ داریاں جمعرات سے سنبھال لی ہیں۔