رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف نے اپنا استعفیٰ لندن سیکریٹریٹ بھجوادیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:55

رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف نے اپنا استعفیٰ لندن سیکریٹریٹ بھجوادیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف نے اپنا استعفیٰ لندن سیکریٹریٹ بھجوادیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم لندن سیکرٹریٹ سے پاکستان میں ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کو ٹیلیفون کالز بھی آرہی ہیں جس میں ان سے کہا جارہا ہے کہ آپ کی نشست بانی ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہے ، اپنی نشست سے استعفیٰ دیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ لندن کے ندیم نصرت نے سینیٹرز، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین صوبائی اسمبلی سے کہا تھا کہ اگر بانی سے مکمل لاتعلقی کرنی ہے تو اپنی نشستوں سے استعفے دئیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :