محرم الحرام کے موقع پر عزادران کوسہولت فراہم کرنے کیلئے افسران مشترکہ حکمت عملی کے تحت لائحہ عمل تیار کریں ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمدنے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر عزادران کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے چاروں زونوں کے افسران مشترکہ حکمت عملی کے تحت لائحہ عمل تیار کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں میونسپل کمشنراشفاق احمد ملاح کے ہمراہ محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں امام بارگاہوں کے منتظمین ، جلوس کمیٹیوں کے ذمہ داران اور دیگر چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران بھی شریک تھے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر نے کہاکہ محرم الحرام میں عزاداران کو سہولیات کی فراہمی اوران کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا ہے تاکہ انتظامیہ بلدیہ غربی آپ تمام حضرات کے تعاون سے محرم الحرام کے دوران سہولیات کی فراہمی کا عمل بہتر انداز میں انجام دے سکے امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوس کمیٹیوں کے زمہ داران نے اپنے مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں ایڈمنسٹریٹر نے اجلاس میں شریک افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام موصولہ شکایات کے حل کیلئے فوری طور پر اقدامات شروع کر دیئے جائیں امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزرگاہوں پر تعمیر ومرمت کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی چونے و جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے ساتھ ساتھ روشنی کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں اس موقع پر میونسپل کمشنر نے امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوس کمیٹیوں کے زمہ داران کو یقین دلایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں محرم الحرام سے قبل صفائی ستھرائی تعمیر ومرمت کے ساتھ ساتھ دیگر امور کو بھی مکمل کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :