عافیہ کو 86 سال کی سزا مسلمان ہونے کی دی گئی ہے، اسداﷲ بھٹو

کراچی پریس کلب کے باہر86سالہ سزا کے خلاف 86روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کا 5 واں دن

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) جماعت اسلامی کے نائب امیر اسداﷲ بھٹو نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ پاکستان کی بیٹی ہے۔عافیہ کو 86 سال کی سزا مسلمان ہونے کی بناء پر دی گئی ہے ۔ ڈاکٹر عافیہ پر جعلی مقدمہ میں حقوق انسانی اور انصاف کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔مقدمہ کی کاروائی کے دوران امریکی جج کے تعصب کو واضح طور پر محسوس کیا گیا تھا جس نے امریکی عدالتی نظام کی شفافیت اور غیرجانبداری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے کراچی پریس کلب پر86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کے پانچویں دن علامتی بھوک ہڑتال کرنے والے عافیہ موومنٹ کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔اسداﷲ بھٹو نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف دورہ امریکہ کے دوران ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے امریکی صدر باراک اوبامہ سے بات کرنے کی جرات پیدا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے جواب دیں کہ پاکستان اگر ریمنڈڈیوس کو امریکہ کے حوالے کرسکتا ہے توبے گناہ عافیہ وطن واپس کیوں نہیں آسکتی۔

متعلقہ عنوان :