عمدہ کارکرکردگی پر ایس ایچ او پریڈی اور ان کی ٹیم کو آئی جی سندھ کی جانب سے شاباش

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ پریڈی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا تبت سینٹر کے قریب واقع پرائم سینٹر میں ہونے والی نقب زنی کی واردات میں ملوث چار ملزمان فتح خان ,امین اﷲ ,میر آغا اور عبدالصمد کو خفیہ معلومات کی بدولت ایس ایچ او پریڈی انسپیکٹراورنگزیب خٹک اور ان کی ٹیم نے گرفتار کرکے نقدی ,آلات نقب زنی وغیرہ برآمد کرکے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق چاروں ملزمان غیرملکی ہیں اور انہوں نے اپنے گروہ کے دیگر کارندوں کے ہمراہ صدر, ایمپریس مارکیٹ اور دیگر مارکیٹوں کی دکانوں کے تالے کاٹ کر متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ پریڈی پولیس گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :