کھیلوں کے ہر شعبے کو فروغ دیکر سند ھ کو صحت مند سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائیگا ،سردار محمد بخش مہر وزیر کھیل سندھ

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:47

کھیلوں کے ہر شعبے کو فروغ دیکر سند ھ کو صحت مند سرگرمیوں کا مرکز بنایا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں قومی سطح کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ہماری وزارت کھیل اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کرتی رہے گی کھیلوں کے ہر شعبے کو فروغ دیکر سندھ کو صحت مند سرگرمیوں کا مرکز بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول اور یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے منتظمین میں ایوارڈ کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق اسپورٹس منسٹر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی اہلیہ اسماء علی شاہ ،آل پاکستان پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ کے چیئر مین سید خالد شاہ ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر محمد اسلم ،فیسٹیول کے چیف آرگنائزر نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے شہر کراچی میں میگا اسپورٹس ایونٹ میں خدمات پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد ،فوٹو گرافر سید محمد سجاد اور شہر کراچی کے معروف شوٹنگ بال پلیئر اعجاز احمد کو اعزازی شیلڈ پیش کی صوبائی وزیر سردار محمد بخش مہر نے یوم آزادی پر اسپورٹس تقریبات کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسپورٹس آرگنائزرز کی خدمات کو سراہا انہوں نے اسپورٹس آرگنائزر سے کہاکہ وہ صوبے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے میدانوں کو آباد رکھنے کے ھوالے سے اپنی تجاویز دیں اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائیگا اس موقع پر انہوں نے شہر کراچی میں کھیلوں کی تقریبات کے انعقاد اور فروغ کو شہر کراچی میں قیام امن اور روشنیوں کے بحالی کے لئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہاکہ کراچی سمیت سندھ کے ہر ضلع میں کھیلوں کی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا اس حوالے سے ضلعی سطح پر اسپورٹس شعبے کو بھی فعال بنا یا جائیگا اس موقع پر اسپورٹس آرگنائزر کی جانب سے کھیلوں کے میدانوں میں تجاوزات اور تعمیرات سے وزیر کھیل کو آگاہ کیا وزیر کھیل نے یقین دلا یا کہ کھیلوں کے میدانوں کو صرف کھیل کے لئے استعمال کیا جائیگا میدانوں سے تجاوزات اور تعمیرات کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :