Live Updates

پی ٹی آئی کے چیئرمین سیکرٹریٹ میں شعبہ خواتین پنجاب اور لاہور کا مشترکہ اجلاس ،رائے ونڈ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

رائے ونڈ مارچ میں صوبے بھر سے خواتین بڑی تعداد میں شریک ہونگی ، خواتین کے لئے الگ فلوٹ تیار کیے جائیں گے ‘ سلونی بخاری

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصا ف شعبہ خواتین پنجاب اور لاہور کا مشترکہ اجلاس چیئرمین سیکرٹیریٹ میں رائے ونڈ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے سلونی بخاری کی قیادت میں منعقد ہوا ۔سلونی بخاری نے تمام خواتین رہنماؤں کو رائے ونڈ مارچ کی بھرپور تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رائے ونڈ مارچ میں صوبے بھر سے خواتین بڑی تعداد میں شریک ہونگی ، خواتین کے لئے الگ فلوٹ تیار کیے جائیں گے اور خواتین کی سیکورٹی آئی ایس ایف اور انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان سر انجام دیں گے ، خواتین رائے ونڈ مارچ میں عوام کو شرکت کے لئے ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم چلائیں ۔

سلونی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین عمران خان کی کال پر لبیک کہے گی ، جس طرح فاطمہ جناح نے پاکستان بنانے میں قائد اعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا، فاطمہ جناح کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے خواتین پاکستان کو بچانے میں عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ میں ملک بھر کی خواتین کو رائے ونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے رائے ونڈ مارچ میں شرکت کریں ، پنجاب پو لیس(ن) لیگ کی’’ بی ٹیم‘‘ اور گلوؤں کا کر دار ادا کر نے سے باز رہے ،پی ٹی آئی رائے ونڈ میں نواز شریف کے گھر کا گھراؤ نہیں بلکہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب لینے جا رہی ہے ، احتجاج ہمار ا جمہوری اور آئینی حق ہے (ن) لیگ کے غنڈے مارچ میں شرارت کرنے سے باز رہے ، پی ٹی آئی پانامہ لیکس کی صاف اور شفاف تحقیقات چاہتی ہے اس اصولی مؤقف سے ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گے۔

اجلاس سے سعدیہ سہیل، روبینہ جمیل اور ڈاکٹر زرقا تیمور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائے ونڈ مارچ پر تحر یک انصاف میں کسی بھی سطح پر کوئی دو رائے نہیں بلکہ پوری پارٹی عمران خان کیساتھ کھڑی ہے اور رائے ونڈ مارچ میں سب سے زیادہ کردار نوجوانوں اور خواتین کا ہوگا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف کا رائے ونڈ مارچ آئین وقانون کے مطابق اور جمہو ری طر یقے سے ہی ہوگا اور تحر یک انصاف کا کوئی کارکن بھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں لے گا حکمرانوں کوبھی ایک بات سمجھ لینا چاہیے ہم حکمرانوں کی دھمکیوں سے ہم کسی صورت خوفزدہ نہیں ہوں گے بلکہ انکا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے ۔

احتساب سے خوفزدہ حکمرانوں کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں رائے ونڈ مارچ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے ‘(ن) لیگ کی ’’ڈنڈہ ‘‘کی سیاست انکو پہلے ہی تباہ کر چکی ہے تحر یک انصاف ایک پر امن اور جمہو ری جماعت ہے مگر (ن) لیگ کے گلو بٹوں کا مقابلہ کر نا بھی جانتے ہیں ‘ بہتر یہ ہے کہ حکمران خود کو اقتدارسے الگ کرلیں، رائے ونڈ مار چ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، اجلاس میں طلعت نقوی، سمیر ا عابد، سیما انوار، فرحت خالد ، نازیہ گیلانی ، لبنی ملک، شہناز خان، شمسی ظفر، نجمہ حلیم ، رفعت سعود، آمنہ عامر ، عطیہ سعد، فرحت منظور اور فرزانہ خان سمیت دیگر خواتین کارکنان نے شرکت کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات