پاکستان سنی تحریک نے دفاع وطن کیلئے پاک فوج کو ایک لاکھ رضاکار دینے کی پیشکش کردی

ایک لاکھ رضاکاروں کے اندراج کیلئے مرکزی وصوبائی عہدیداروں کوا ہداف دے دیئے ، باقاعدہ اندراج کے بعدرضاکاروں کی فہرست پاک فوج کے حوالے کرینگے، پرامن پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی توبھارت کونہ بھولنے والاسبق سکھائیں گے‘ ثروت اعجاز قادری

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) پاکستان سنی تحریک نے دفاع وطن کیلئے پاک فوج کو ایک لاکھ رضاکار دینے کی پیشکش کردی۔پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمدثروت اعجازقادری کا کہنا ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک افواج کیساتھ پوری قوم جذبہ جہاد سے سرشار ہے،ضرورت پڑنے پر دفاع وطن کیلئے پاک فوج کو ایک لاکھ رضاکار دے سکتے ہیں، ایک لاکھ رضاکاروں کے اندراج کیلئے مرکزی وصوبائی عہدیداروں کوا ہداف دے دیئے ، باقاعدہ اندراج کے بعدرضاکاروں کی فہرست پاک فوج کے حوالے کرینگے، پرامن پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی توبھارت کونہ بھولنے والاسبق سکھائیں گے۔

(جاری ہے)

مرکزاہلسنّت پر مرکزی و صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجازقادری کامزید کہناتھاکہ تحریک آزادیٔ کشمیر کی حمایت کیلئے جمعہ 23ستمبر کو ملک گیر’’یوم حمایت حریت‘‘ منائیں گے، ملک بھر کے اجتماعات میں مظلوم کشمیریوں پربھارتی مظالم اوربربریت کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں گی،ثروت اعجازقادری نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم نوازشریف کے کشمیرایشو پر مؤقف کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ کشمیرکی تحریک کودہشت گردقراردینے کی بھارتی سازش بری طرح ناکام ہوگئی ہے،حکومت کشمیر کازاور ملک میں بھارتی مداخلت پر مستقل قومی پالیسی بنائے ، مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کے ساتھ کوئی دوستی نہیں ہو سکتی، کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر شامل ہونے کے لیے جہد مسلسل کررہے ہیں، پاکستانی عوام مظلوم کشمیریوں کی حمایت سے کسی صورت دستبردارنہیں ہوگی،بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کابدترین دشمن ہے،اگر بھارت باز نہ آیا تو سویت یونین کی طرح نشان عبرت بنے گا،آزادی کشمیر کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے،پاکستانی قوم آزادی کے حصول تک کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گی، اجلاس میں محمدشاہدغوری ، شاداب رضانقشبندی،زاہدحبیب قادری، شیخ فہیم الدین ، مبین قادری،طیب قادری، ڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھر، مولانامجاہدعبدالرسول خان، مفتی لیاقت علی رضوی، ڈاکٹر غلام مصطفی تارڑ، سیدعثمان حیدرشاہ نقوی ، محمدطاہرڈوگرسمیت دیگر عہدیدار شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :