براہمداغ کی بھارتی شہریت بلوچستان میں مداخلت اور دہشتگردی میں مدالی امداد کا ثبوت ہے ٗ پاکستان

قابض بھارتی فورسزکی جانب سے نہتے کشمیریوں پرچھرا بندوقوں کا استعمال جاری ہے ٗ وزیر اعظم نے بھرپور طریقے سے مسئلہ عالمی سطح پر اٹھایا ہے ٗ کل بھوشن یادیو سے تحقیقات مکمل ہونے پرڈوزیئر بان کی مون کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا ٗترجمان دفتر خارجہ اْڑی میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، جن کی کوئی اہمیت نہیں ٗ پاکستان پرامن ملک ہے مگر ملکی سالمیت کے تحفظ کے لئے مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں ٗنفیس زکریا کی بریفنگ

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) پاکستان نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی کی جانب سے بھارتی شہریت کی درخواست بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردی میں مالی امداد کا ثبوت ہے ٗقابض بھارتی فورسزکی جانب سے نہتے کشمیریوں پرچھرا بندوقوں کا استعمال جاری ہے ٗ وزیر اعظم نے بھرپور طریقے سے مسئلہ عالمی سطح پر اٹھایا ہے ٗ عالمی برادری کو کل بھوشن یادیو سے حاصل تازہ معلومات سے آگاہ کیا جارہا ہے ٗکل بھوشن یادیو سے تحقیقات مکمل ہونے پرڈوزیئر بان کی مون کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا ٗ اْڑی میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، جن کی کوئی اہمیت نہیں ٗ پاکستان پرامن ملک ہے مگر ملکی سالمیت کے تحفظ کے لئے مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پرپہنچ گئی ہیں، قابض بھارتی فورسزکی جانب سے نہتے لوگوں پرچھرا بندوقوں کا استعمال جاری ہے، 8 جولائی سے اب تک مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 118 کشمیری شہید ٗ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ اورعالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کا مقدمہ اچھے اندازمیں پیش کیا ہے، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو دے دیئے اورمقبوضہ وادی میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے ٗعالمی برادری کو کل بھوشن یادیو سے حاصل تازہ معلومات سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے ٗکل بھوشن یادیو سے تحقیقات مکمل ہونے پرڈوزیئر بان کی مون کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

براہمداغ بگٹی کی بھارتی شہریت کی درخواست بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کا ثبوت ہے۔نفیس ذکریا نے کہا کہ اْڑی میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، جن کی کوئی اہمیت نہیں، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے خطے میں صورتحال تبدیل ہوئی ہے، بھارت کے پاس اگر کوئی قابل قبول ثبوت ہے تو فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے مگر ملکی سالمیت کے تحفظ کے لئے مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں، شمالی علاقوں میں فضائی حدود کی بندش معمول کی فضائی مشق کا حصہ ہے۔بھارتی میڈیا کی ہذیان گوئی پرنفیس ذکریا نے کہا کہ بھارتی میڈیا غیرذمہ دارانہ طورپر ہیجان پیدا کررہا ہے، بھارتی میڈیا نے نیپالی وزیراعظم سے منصوب بیان شائع کیا، بیان میں کشمیرمیں دہشتگردی میں پاکستان کے ملوث ہونے کی مذمت کی گئی تھی، نیپال نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو من گھڑت قراردیتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔

بھارتی میڈیا نے ماضی قریب میں بنگلا دیشی وزیر کا بیان بھی شائع کیا تھا۔سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق نفیس زکریا نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر کے لوگوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے، سعودی حکومت نے متاثرہ پاکستانیوں کی امداد کی یقین دہانیاں کرائی تھیں، واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کے اخراجات سعودی عرب نے برداشت کیے ہیں۔ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ ہائی مارک کے نام سے پاک فضائیہ باقاعدگی سے اندرون اور بیرون ملک ہونے والی تربیتی مشقوں میں حصہ لیتی ہے۔