وزیراعظم نوازشریف نے جنرل اسمبلی میں بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کیا ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے،عالمی برادری سے کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:29

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے جنرل اسمبلی میں بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کیا ہے،گلگت بلتستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے،عالمی برادری سے کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد نوازشریف نے مسئلہ کشمیر بہترین انداز میں اجاگر کیا،گلگت بلتستان کے عوام وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیراعظم محمد نوازشریف نے خطاب میں اقوام عالم کو توجومسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کروائی اور وزیراعظم نے جس انداز سے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑا قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ریاستی جبر کے باعث دنیا میں بھارت کا اصل چہرہ سامنے آیا ہے،وزیراعظم محمد نوازشریف نے جنرل اسمبلی میں بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔وزیراعلیٰ جی بی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے،عالمی برادری سے کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں