کالی آندھی کیخلاف ون ڈے سیریز ، قومی ٹیم کا اعلان آئندہ 2 روز میں ہوگا

قومی سکواڈ میں چار تبدیلیوں کا امکان ، سمیع اسلم ، حفیظ ، گل اور رضوان کو ڈراپ اور خالد لطیف ، عمر اکمل ، اسد شفیق ، راحت علی کی شمولیت امکان

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:16

کالی آندھی کیخلاف ون ڈے سیریز ، قومی ٹیم کا اعلان آئندہ 2 روز میں ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء)ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ دو روز میں ہوگا ، ٹیم میں چار تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان اور کوچ سے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔ ٹیم میں چار تبدیلیاں متوقع ہیں ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف سکواڈ میں شامل سمیع اسلم ، محمد حفیظ ، عمر گل اور محمد رضوان ٹیم سے ڈراپ ہو سکتے ہیں جب کہ خالد لطیف ، عمر اکمل ، اسد شفیق اور راحت علی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔

محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انجرڈ ہوگئے تھے اور بھی تک مکمل فٹ نہیں ہوئے ۔ سولہ رکنی سکواڈ کی صورت میں محمد رضوان ٹیم میں جگہ بنا سکیں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ تیس ستمبر کو شیڈول ہے ۔ سمیع اسلم ، محمد حفیظ ، عمر گل اور محمد رضوان کے ڈراپ ہونے کا امکان خالد لطیف ، عمر اکمل ، اسد شفیق اور راحت علی ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں ۔