ٹک روڈ پر کام بند ہونے سے علاقہ مکینو ں کو سفر کرنے میں سخت دوشواری کا سامنا ہے محمد دین شیخ

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:58

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء ) تحصیل وڈھ ٹک کے رہائشی محمد دین شیخ نے کہا ہے کہ ٹک روڈ پر کام بند ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینو ں کو سفر کرنے میں سخت دوشواری کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ کروڑوں کے منصوبے کو ٹھیکیدار کرپشن کی نظر کردیا ہے روڈ پر جگہ جگہ ناقصن قسم کے روڑی پتھر ڈالنے کی وجہ روڈ پر لوگوں کا سفر کانا محال ہوگیا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے اپیل کی ہے کہ وہ خود روڈ کا دورہ کریں اور کام کی بندئش کا نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ کئی سالوں کے عوامی منصوبے کو ہڑپ کرنے اور لوگوں کو مشکلات میں ڈالنے والے ٹھیکیدار جے خلاف نیب نے نوٹس لی ہے نیب بلو چستان کے نوٹس لینے ٹیم کی دورے کے باوجود ٹھیکیدار روڈ کے کام سے راہ فرار کی کوشش کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ ٹک شہریوں کو مشکلات سے نکانے نے فوری کوشش کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :