بھاگ سے جلا ل خان تک 15کلو میٹر روڈ کی منظوری ہوچکی جلد بحالی کا کام شروع کرینگے ،رکن بلوچستان اسمبلی میر عامر خان رند

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:56

بھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء ) بھاگ سے جلا ل خان تک 15کلو میٹر روڈ کی منظوری ہوچکی ہے جلد بحالی کا کام شروع کریں گے بھاگ ہائی سکول میں 50لاکھ کے لاگت سے امتحانی حال بھی پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے شہر کو دہیاتوں سے ملانے کے لئے روڈوں کی پختگی کا کام بھی مکمل کریں گے شوران سے بھاگ واٹر سپلائی لائن منصوبہ جاری ہے مذکورہ پانی کے منصوبے اور فراہمی کے لئے فنڈز کی اشد ضرورت ہے وزیر اعلی نواب ثناء اللہ خان زہری کے خصوصی تعاون سے عوامی منصوبے جلد مکمل کرکے عوام کر ریلف دیں گے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی میر عامر خان رند نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے اور دلفریب نعروں کی سیاست سے نفرت کرتاہوں ہمیشہ عوامی اور عملی کاموں پر یقین رکھتا ہوں میرے ترقیاتی کام میرے مخالفین کو کھبی بھی ہغم نہیں ہونگے مگر وہ حوصلہ رکھیں تنقید کرنا ان کا جمہوری حق ہے لیکن کھبی تنقید سے مسائل حل نہیں ہوتے تنقید براتے تعمیر کا راستہ اور دامن کھبی نہیں چھوڑ نا چاہیے اپنے ترقیاتی کاموں کے ذریعے خدا کی عدالت اور عوام کی عدالت میں سرخروہوں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے برسوں سے پڑے مسائل کا خاتمہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :