سی ٹی او کا اورنج ٹرین منصوبے کے تعمیراتی علاقوں کادورہ ،ڈی ایس پی سے وضاحت طلب،انسپکٹر کوشوکاز،پٹرولنگ آفیسرسمیت 3 معطل

وارڈنزرانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی کریں ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہوسکے‘چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے تعمیراتی علاقوں بھیکھے وال ،ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں کا وزٹ کیا ۔انہوں نے ٹھوکر نیاز بیگ مین روڈ پر کرین لگا کر کام کرنے پر ڈی ایس پی اورنج ٹرین روٹ نذیر سے وضاحت طلب کرلی، رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب انسدادی کارروائی نہ کرنے پرانسپکٹرحاجی اویس کو شوکاز،تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پرپٹرولنگ آفیسرسمیت3 معطل جبکہ موسمی حالات کی پرواہ کےئے بغیر اچھی ڈیوٹی کرنے پر5 ٹریفک وارڈنز کو نقد انعام دیا۔

سی ٹی او نے ڈی ایس پی اورنج لائن ٹرین اور ڈی ایس پی صدر کو ہدایت کی کہ تعمیراتی علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وارڈنز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں ون وے ،رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی جاری رکھیں،اس سلسلے میں کوئی دباؤ یا سفارش قبول نہیں کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے اورنج ٹرین کے تعمیراتی علاقوں کا وزٹ کیا۔ٹھوکر مین روڈ پر کرین کھڑی کرکے کا م کرنے اور ٹریفک میں خلل کے باعث ڈی ایس پی اورنج ٹرین روٹ نذیر کو وضاحتی لیٹر جار ی کردیااس دوران رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی میں کوتاہی کے مرتکب انسپکٹرحاجی اویس کو شوکاز نوٹس،پٹرولنگ آفیسرسمیت3 وارڈنزکو تجاوزات کے خلاف ٹھوس کارروائی نہ کرنے پر معطل کرنے جبکہ موسمی حالات کی پرواہ کےئے بغیر اچھی ڈیوٹی کرنے پر5وارڈنز کیلئے نقدانعام کا اعلان کیا ہے ۔

سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی ،شہریوں کی مدد اور سہولت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ان علاقوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے بھی بھر پور اقدامات کےئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبے کے گرد ونواح میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات پر خصوصی توجہ رکھی جارہی ہے تاکہ ٹریفک کا بہاؤ کسی صورت متاثر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :