صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کاضلع پاکپتن کا ہنگامی دورہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء ) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے ضلع پاکپتن کا ہنگامی دورہ کیا- انہوں نے چک 81-D میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں چوہنگ فیکٹری حادثہ کے جاں بحق تین مزدروں کے ورثا ء میں فی کس 9لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیک تقسیم کئے-پانچ لاکھ روپے حکومت پنجاب کی طرف سے مالی امداد جبکہ 4لاکھ روپے فیکٹری مالک کی طرف ازالے کی رقم کے طورپرجاں بحق مزدوروں کے والدین کو دئیے گئے-رکن قومی اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر، پارلیمانی سیکرٹری لیبر میاں نوید علی، ڈی سی او پاکپتن عرفان احمد سندھو، ڈائریکٹر لیبر چودھری نصراللہ کے علاوہ محکمہ لیبر کے افسران اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی-تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کہاکہ کوئی بھی چیز قیمتی انسانی زندگیوں کا نعم البدل نہیں ہوسکتی تاہم حکومت پنجاب مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ڈیتھ گرانٹ کی فوری فراہمی کے حوالے سے بھر پور اقدامات کررہی ہے-انہوں نے کہاکہ فیکٹری حادثہ کے واقعہ میں دو سگے بھائیوں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے اور وہ ان کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں-

متعلقہ عنوان :