بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم ، خطے کو خاک وخون میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 22 ستمبر 2016 16:53

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر - 2016ء) بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم ، خطے کو خاک وخون میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی کے جمہوریت کے فروغ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی اتفاق اتحاد کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد احسان ننھا راہنما تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کی طرف ہر اٹھنے والی میلی آنکھ کو پاک افواج اور پاکستانی قوم پھوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس قوم نے بدحالی میں لاکھوں قربانیاں دے کر ملک حاصل کیا وہی قوم آج اپنا تن من دھن وار کر بھارت جیسے ازلی دشمن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ جس ملک کے ادارے مضبوط ہوں ، آزادانہ کام کر رہے ہوں وہ ملک کبھی زوال پذیر نہیں ہوسکتے ، بطور قوم ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے اور آپس کے اختلافات ختم کرنے کیلئے رواداری کے جذبہ کو فروغ دیناچاہیے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں موجودہ بحرانوں سے نپٹنے کیلئے قومی ترجیحات پر عمل کیا جائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے ساتھ موجودہ انتہائی گفتہ بہ صورت حال سے نکل سکے انہوں نے کہا کہ آج ملک جس ناگفتہ بہ صور ت حال کا شکار ہے ہمارے درمیان موجود انتشار ناا تفاقی کا نتیجہ ہے آئے روز اس میں اضافہ قوم ملک کو پستی کی طرف لے جارہا ہے تمام پارٹیوں کو جلد ازجلد قومی مفاد میں اس صورت حال سے نکلنا ہوگا ملکی بحرانوں کے خاتمے کے لیے تحمل روادی کی سیاست وقت کا اہم ترین تقاضا ہے تمام سیاستدان قومی یک جہتی کے تحت تلخیوں کی بجائے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیں تاکہ بھارت اسرائیل اور دیگر پاکستان مخالف ملک ہمارے وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ پائیں

متعلقہ عنوان :